کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہی گیروں کی کشتی انجن میں فنی خرابی کے باعث گہرے سمندر میں پھنس گئی جسے پاکستان نیوی کی ٹیم نے ٹھیک کرکے کشتی کو محفوظ طریقے سے سمندر کی دوسرے جانب پہنچایا، متاثرین نے امداد کے لئے ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا تاہم ریسکیو 1122کی ٹیم نے پاکستان نیوی اورپی ایم ایس اے کے تعاون سے ریسکیو آپریشن شروع کیا،کشتی میں 15 سے زائد ماہی گیر سوار تھے۔