• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدو ، کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی بندش کی خبریں درست نہیں،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے گدو ، کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ گدو ، کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے حوالے سے بھی کوئی خبر جاری نہیں کی اور نہ ہی اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بند ہوئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے تقریباً 17 فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جن میں گلستان ، سریاب مل ، اولڈ جان محمد ، سریاب ٹو ، سریاب ون ، سیٹیلائٹ ٹاون ، خیر بخش مری ، جبل نور ، لیاقت بازار ، داریم ، خروٹ آباد ، ایئرپورٹ ، چشمہ ، بروری ، سرکی روڈ ، اے ون سٹی ، دوستین فیڈر شامل ہیں ، بارش رکنے اور موسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکو لائن اسٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کردیا اور دوپہر تک کچھ فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جبکہ دیگر فیڈروں پر بھی شام تک تکنیکی خرابی دور کرکے بجلی بحال کردی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید