• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرعام اسلحہ کے زور پر لاکھوں کے ڈاکے ، رقم ، سونا، فونز سب لوٹ لیا

لاہور،مانگامنڈی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) لاری اڈا میں نامعلوم چور رحمت علی کی دکان کے تالے توڑ کر 20ہزار روپے اور 50ہزار کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، سندر میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر حمزہ اور اس کی فیملی سے 3لاکھ کے زیورات اور 12ہزا ر روپے نقدی لوٹ کر لے گئے، گارڈن ٹاؤن میں ڈاکو محسن سے 80ہزار و موبائل فون ، ملت پارک میں ایان سے گن پوائنٹ پر 40ہزار و فون ، لٹن روڈ میں اکرام سے 65ہزار و فون ، ڈیفنس بی میں انیس سے 57ہزارودیگراشیا ، ہڈیارہ میں احمد سے 1لاکھ 52ہزارو فون ، ریس کورس میں امتیاز سے 24ہزارو فون، قلعہ گجر سنگھ میں کبیر سے 11ہزار و فون، شفیق آباد میں سلیم سے 34ہزار روپے وموبائل فون چھین لیاگیا۔ سندراور وحدت کالونی سے کاریں جبکہ رنگ محل ، ریش کورس ، فیصل ٹاؤن ،شاہدرہ ٹاؤن اورمانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔