لاہور ( جنرل رپورٹر )پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئر مین آئی ڈیپارٹمنٹ کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو ایشیا پیسفک اکیڈمی آف آفتھالمولوجی کی جانب سے انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ایوارڈ تقریب بالی ، انڈونیشیا میں 39 ویں اے پی اے او کانگریس کےدوران منعقد کی گئی۔