• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری اغوا کیس، سیکرٹری کابینہ فائنڈنگ رپورٹ سمیت طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے 22 مئی 2022 میں مبینہ اغوا کیخلاف کیس میں سیکرٹری کابینہ کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کیساتھ آج طلب کر لیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ آج وزیراعظم کو بھی بلایا ہوا ہے ، سیکرٹری کابینہ بھی آ جائیں ، وزیراعظم کی موجودگی میں یہیں پر رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کر دینگے۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے 22 مئی 2022 میں مبینہ اغوا کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل جسٹس نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے کہا کہ پہلے فیکٹ فائنڈنگ ہوئی ہو گی نا کہ خاتون اغوا ہوئی یا کیا ہوا؟
اہم خبریں سے مزید