راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے گزشتہ روز مین صدر میں مختلف برینڈڈ ہوٹلوں کے کچنز کا معائنہ کیا۔ بعدازاں چیک لسٹ ترتیب دے دی گئی جس میں فوڈ ہینڈلرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ،کچن کی صفائی،روشنی اور ہوا کی کراسنگ کا معیار اورکھانے کی تیاری کا طریقہ کار چیک کیا گیا۔