• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے چیتے کے دوبچوں کو ریسکیو کر لیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے چیتے کے دوبچوں کو ریسکیو کر لیاجن کی عمر دو ماہ ہے۔ چیتے کے ان بچوں کو ری ہیبلیٹیشن عمل کے لئے اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بچے مارگلہ کی پہاڑیوں کے بالمقابل ضلع ہری پور میں جابری کے پہاڑی علاقے میں سے ریسکیو کئے گئے۔ ریسکیو کے بعد ان بچوں کو 15 فروری کو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا، خیبرپختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی ماں کو تلاش کرنے کی کوششوں کے باوجود یہ طے پایا کہ بچے اس کے بغیر جنگل میں زندہ نہیں رہ سکتے۔
اسلام آباد سے مزید