ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نےمختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، بی کام پارٹ دوسرے سالانہ امتحان 2023 میں 7 امیدواران نے شرکت کی،4 پاس اور3 فیل ہوگئے ، اے ڈ ی پی کامرس پارٹ پہلے سالانہ امتحان 2023 میں 12 امیدواران نے شرکت کی، 6 پاس اور 6 فیل ہوگئے ، ایم کام پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2023 میں 31 امیدواران نے شرکت کی ، 19 پاس اور 12 فیل ہوگئے ،ماسٹرزآف کامرس پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2023 ء میں 321 امیدواران نے شرکت کی، 258 پاس اور 63فیل ہوگئے ،اے ڈی پی کامرس پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2023 میں کل 150 امیدواران نے شرکت کی،87 پاس اور 62فیل ہوگئے ۔دریں اثناجامعہ زکریا نے ایم اے ایجوکیشن ، سرائیکی ، فارسی او ر پنجابی کے امتحانات کے نتائج کا اعلا ن کردیا ، ایم اے ایجوکیشن پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ اینول امتحان 2022 میں کل 36 امیدواران نے شرکت کی، 18 پاس اور 18 فیل ہوگئے ، ایم اے سرائیکی پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ اینول امتحان 2022 امتحان میں 6 امیدواران نے شرکت کی، پانچ پاس اور ایک فیل ہوگیا ، ایم اے فارسی پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ اینول امتحان 2022 میں ایک امیدوار نے شرکت کی اور فیل ہوگیا ، ایم اے پنجابی پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ اینول امتحان 2022 میں 9امیدواران نے شرکت کی ، 6 پاس اور 3 فیل ہوگئے، ایم اے فلاسفی پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ اینول امتحان 2022 میں کل چار امیدواران نے شرکت کی، ایک پاس اور تین فیل ہوگئے ۔