• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا ایس او کی تعلیمی اسکول داخلہ مہم خوش آئند ہے‘ پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زیر اہتمام تعلیمی سکول داخلہ مہم کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اعلان شدہ تعلیمی سکول داخلہ مہم ریلیوں میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوامیپ نے اپنی مخلوط حکومت کے وقت پشتو سمیت دیگر مادری زبانوں کو پرائمری سطح تک رائج کرنے، اسے نصاب میں شامل کرنے، تعلیمی بجٹ 2سے بڑھا کر 24فیصد تک پہنچانے ، سیکڑوں نئے پرائمری سکول کی تعمیر ، زمینوں کی خریداری اور پھر عمارت قائم کرنے ، ان میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع کرنے ، پرائمری کو مڈل اور مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے، ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے، انٹر ، ڈگری کالجز، لائبریریز کے قیام ، میڈیکل کالجز کے قیام ، زرعی کالج کو زرعی یونیورسٹی کا درجہ دینے ، مختلف اضلاع میں یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کے قیام ، 5ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ، مستحق طلباء میں سکالر شپس کی تقسیم اور دیگر اقدامات اٹھائے ۔
کوئٹہ سے مزید