• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی مرزا فیصل محمود سے تعزیت

لندن (پ ر) قومی اسمبلی کے ممبر اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال ،ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اور رابطہ کیمٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کے بڑے بھائی مرزا عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اسں گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک فرد آپ کے اورآپ کے اہل خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
یورپ سے سے مزید