• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ اتھارٹی اسکینڈل، انکوائری کا حکم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے فیڈر ل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ اتھارٹی کے پارک روڈ ہا ؤسنگ پراجیکٹ کے اسکینڈل کی انکوائری کا حکم دید یا ۔ وفاقی سیکر ٹری ہا ؤسنگ و تعمیرات نے ڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن وزارت ہاوسنگ عدنان رشید کی سر بر اہی میں 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر پی پی ڈبلیو جا وید اکبر شیخ ‘ ایگزیکٹو انجنئر پی ڈبلیو ڈی فرحان اور اسسٹنٹ انجنئر پی ڈبلیو ڈی فواد شامل ہیں۔ انکوائری کی ٹی او آرز بھی وضع کی گئی ہیں۔ کمیٹی یہ جا مع تجزیہ کرے گی کہ سائٹ پر عملی طور پر کتنا کام ہوا ہے اور ٹھیکیدار کو ادائیگی کتنی کی گئی ہے۔کمیٹی یہ بھی چیک کرے گی کہ ٹھیکیدار نے جعلی بنک گارنٹی کیسے دی اور اسے بغیر تصدیق کے کیسے قبول کیا گیا۔ یہ سکروٹنی بھی کی جا ئے گی کہ ادائیگی کب کی گئی اور جعلی بنک گارنٹی کا انکشاف کب ہوا۔ کمیٹی ذمہ داری کا تعین کرے گی کہ جعلی بنک گار نٹی کاذمہ دار کون ہے اور عبوری پیمنٹ کے سر ٹیفیکٹ کی منظوری کس نے دی۔
اہم خبریں سے مزید