محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے تاہم موسم آئندہ چند روز سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے، جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔
جمعے کی صبح سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ کراچی کا محاصرہ کیا تو لگا، بارش موسلادھار ہو گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔
سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔