راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ماراگیا جب کہ دوکانسٹیبل زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پرپولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مقابلے میں مارے گئے ملزم کی رات گئے تک شناخت نہیں ہوسکی تھی جب کہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2 پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے پولیس کانسٹیبل سلیم اورکانسٹیبل آصف کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لئے رات گئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جارہاتھا۔