• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امانتاً لیا گیا سونا واپس نہ کرنے پر مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون سے امانتاً لیا گیا سونا واپس نہ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ ہمک کو فاطمہ احسن علو ی نے بتایاکہمیری محمد عامراور اسکے بھائی کاشف کے سا تھ کاروباری شراکت دا ری تھی ۔ محمد عامر کی صرافہ بازا ر میں سونے کی دکان ہے جہاں و ہ اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ عامر نے مجھے کہا کہ ہماری سونے کی دکان میں بہت نقصان ہو رہا ہے آپ مجھے 2ماہ کے لئےاپنا سونا امانتاً د یں یا کچھ رقم د یں میں آپ کو 2ماہ میں واپس کر دوں گا جس پر میں نے اپنا سونا 38تولے امانتاً محمد عامر کے حوالے کر دیا ۔جب 2ماہ گزگئے تو میں نے محمد عامر اور اسکے بھائی کاشف سےاپنے سونے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے لیت و لعل سے کام لینا شروع کردیااور اب وہ سونا دینے سےانکاری ہیں۔ جب میں اپنا سونا واپس دینے کا کہتی ہوں تو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔