• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے قومی مجرم ہیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے قومی مجرم ہیں،گھنائونی سازش نہ صرف وطن دشمنی بلکہ ریاست کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے اور پہلے سے سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے شکار ملک وقوم کومزید سیاسی ومعاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیلنےکی کوشش ہے۔یہ بات انہوں نے اسماعیل بنگلزئی، ملک اکرم اعوان ، شفیق احمد اور عارف بھٹی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کے ساتھ مستقبل میں عوام کے لئے کی جانے والی قابل عمل مثبت معاشی منصوبہ بندی کو سبوتاژ کرنا اور عالمی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو مجروح کرنا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید