• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : پولیس نے اغواء، زنااور دیگر سنگین جرائم میں ملوث9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے اغواء، زنااور منشیات فروشوں، مفرور سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ ایمونیشن اور چرس برآمد کرلی۔ جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے کو گرفتار کرلیا اور چیکنگ کے دوران 7 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 17 بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلیں بند کیں۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر زرغون آباد پولیس نے اغواء کے مقدمے میں ملوث ملزم شہزاد جبکہ نامزد ملزمان فرمان، نعمان اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ چیکنگ کے دوران 7 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور 17 موٹر سائیکلوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے بند کیا۔ اس کے علاوہ تھانہ محمود الرحمن کے عملے نے شاہ زیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا ملزم دیگر مقدمات میں ملوث ہے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالفتاح کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا جبکہ ملزم سیف اللہ کو گرفتار کرکے پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلیا۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر باز محمد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح جناح ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش امجد خان 1 کلو 420 گرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا۔ جبکہ زنا کے مقدمے میں نامزد ملزم شمروز اور مفرور ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید