کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی متحدہ عرب امارات اور مسقط کا دورہ مکمل کرکے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ چار روزہ دورے کے دوران نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے بلوچ ادیب نذیر دہقان کی صاحبزادی کی شادی سمیت متحدہ عرب امارات اور مسقط میں مقیم بلوچوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیوں ، عشائیوں ، عصرانوں و دیگر تقریبات میں شرکت کی اس دوران متحدہ عرب امارات اور خلجی ممالک میں مقیم بلوچ قوم کی بہت بڑی تعداد نے نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی ۔