• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب میں پرائس کنٹرول آپریشن، 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب میں پرائس کنٹرول آپریشن، 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسریاب کیپٹن(ر) کبیر مزاری نے سیٹلائٹ ٹاؤن، ایسٹرن بائی پاس اور بھوسہ منڈی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید