کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وکلاء ایکشن کمیٹی رہنماء و بلوچستان بار کونسل کے ممبر راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بہن متحرک سیاسی رہنماء علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکامی کے بعد عوامی اعتماد بھی کھو چکی ہے ایک متحرک سیاسی خاتون رہنماء کے پرامن سیاسی جدوجہد سے خوف زدہ حکمرانوں نے آج لاہور سے علیمہ خان کو گرفتار کرکے اپنی ناکامی پر ایک مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر ملک میں بد ترین آمریت ہے پرامن جلسہ لانگ مارچ جمہوریت کا حسن ہے مگر بدقستمی سے نام نہاد حکومت جمہوی جدوجہد سے مکمل خوف زدہ ہے اور 27 ستمبر کو پرامن لانگ مارچ میں عوامی پزیرائی اور علیمہ خان کے متحرک کامیاب عوامی مہم کے بعد حکمران پریشان ہیں بیان میں علیمہ خان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔