• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواین ہبٹیٹ کے وفد کا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان کے ثانوی اور چھوٹے شہروں میں گرمی کی شدید لہروں اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور عوامی سطح پر استعداد کار بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت یواین ہبٹیٹ کے وفد نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔یواین ہبٹیٹ بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر میر وائس خان کی قیادت میں وفد نے ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اصغر علی جمالی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے ان اضلاع اور شہروں کی نشاندہی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جو گرمی کی شدید لہروں اور دیگر موسمیاتی خطرات سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر اصغر علی جمالی نے وفد کو بلوچستان کے موسمیاتی خطرات، ماضی میں پیش آنے والی ہیٹ ویو کی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تیاریوں اور رسپانس میکنزم سے آگاہ کیا۔فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ منصوبے کیلئے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار اضلاع اور شہروں کو حتمی شکل دینے کیلئے باقاعدہ فالو اَپ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں منصوبے کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید