کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےجس کا مقصد بلوچستان بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہےدونوں ادارے خواتین کے حقوق کے لیے اشتراکِ عمل کو مزید مؤثر بنائیں گے چیئرپرسن بی سی ایس ڈبلیو کرن بلوچ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا کمیشن کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے سرکاری اداروں اور متعلقہ شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہےانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی ،تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور بی سی ایس ڈبلیو اپنے مینڈیٹ کے تحت اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔