• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری عدالت میں الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع(فائل فوٹو)
الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع(فائل فوٹو)

مصر کی عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی، مجموعی طور پر 58 افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کچھ ملزمان کو عمر قید 6 کو 15 سال قید،7 کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق صدر مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہروں پر سزا سنائی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 58 افراد کو سزا ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے سنائی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید