• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، فرانس، یونان اور اٹلی میں جعلی کرنسی پھیلانے والا نیٹ ورک گرفتار

بارسلونا (جواد چیمہ) موسس اسکوادرا (Mossos) پولیس جعل سازوں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں حصہ لے رہے ہیں جو پہلے ہی مارکیٹ میں 10 لاکھ جعلی یورو پھیلا چکاتھا، نیٹ ورک نے 100 یورو کے جعلی نوٹ تیار اور تقسیم کیے جب نیشنل پولیسموسس Mossos dʼEsquadra ، یونانی اور اطالوی پولیس نے اس تنظیم کو ختم کر دیا تو اسپین، فرانس، یونان اور اٹلی میں 10لاکھ یورو پھیل چکے تھے۔ اس ہفتے سامنے آنے والی پولیس کارروائی میں 14افراد کو گرفتار کیا گیا جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں سے کچھ جعلی نوٹ بنانے میں ملوث تھے۔ دوسروں نے مختلف مقامات پر اس کی نقل و حمل اور ترسیل پر کام کیا ہے۔ تنظیم جس کے مینجر پاکستانی ہیں، بینک نوٹ تیار کرنے کی اہلیت رکھتے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز ’’اعلیٰ ترین معیار‘‘ کے مانتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، وہ خودکار ادائیگی مشینوں کو دھوکہ دینے کیلئے موزوں نوٹ تھے۔ خفیہ پرنٹنگ پریس نیپودس Nápodes میں تھا اور اس کی پراڈکٹس روم میں بھی اس وقت سامنے آئی ہیں جب تحقیقات جاری ہیں جو کہ گزشتہ نومبر تک کی ہے۔ بارسلونا میں یہ پتہ چلنا شروع ہوا کہ 100سے زائد یورو کے نوٹ گردش کر رہے ہیں اور موسس کی تصدیق کے بعد کہ یہ نوٹ پاکستان نژاد لوگوں کے ذریعے منتقل کئے گئے تھے۔ بارسلونا میں 100یوروکے نوٹ کی غیر معمولی گردش کی اس وقت سامنے آئی جب اطالوی پولیس نے جنوری 2023سے جعلی کرنسی بنانے والے پاکستانی مجرمانہ نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ بارسلونا سے آنے والے اعداد و شمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس گروہ نے اپنی نیٹ ورک کو دیگر یورپی ممالک تک بڑھا دیا ہے۔ موسس پولیس Mossos اس جرمانہ نیٹ ورک کو تین سطحوں پر مختلف آپریشنل سیلوں میں تقسیم کرتے ہیں ، مینوفیکچرنگ، بینک نوٹوں کی تقسیم اور انہیں مارکیٹ میں رکھنا۔ بلونیا، فلورنس، میلان اور دس دیگر اطالوی شہروں کے ساتھ ساتھ پیرس، نیس، مارسیلی اور ایتھنز میں پلیسمنٹ گروپس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بارسلونا میں ختم کیے جانے والے سیل کے ارکان Eixample کے دو اپارٹمنٹس میں کام کرتے تھے۔ یہ جعلی نوٹ بنانے والے سفر کرنے والے گروہوں میں سے ایک تھا۔ بارسلونا سیل پورے شہر میں کام کرتا تھا۔ اس کے اراکین نے ان دکانوں میں چھوٹی خریداری کی جن میں ادائیگی کی مشینیں تھیں۔ انہوں نے جعلی نوٹ ڈالا، خریداری کیلئے ادائیگی کی اور تبدیلی لے لی جو اب قانونی تھی۔ تفتیش کاروں نے بارسلونا کے نورد بس اسٹیشن اور ایل پرات ہوائی اڈے پر ڈسٹری بیوشن سیلز میں کی گئی دو ضبطیوں میں ان جعلی نوٹوں میں سے 70,000 یورو ضبط کر لیے ہیں۔ اس سازش کو سب سے بڑا دھچکا 13 فروری کو اٹلی اور بارسلونا میں سات اندراجات اور رجسٹریشن کے ساتھ لگا۔ بارسلونا بینک نوٹ پلیسمنٹ سیل کے رہنما اور ایک ساتھی پکڑے گئے ہیں۔ نیشنل کورٹ کی سنٹرل کورٹ آف انسٹرکشن 1 نے، جس کی سربراہی جج لوئس فرانسسکو دی جارج کر رہے تھے، نے بارسلونا میں زیر حراست دو افراد کو جیل بھیج دیا ہے۔

یورپ سے سے مزید