• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد عبداللّٰہ احمد نے بلجیم باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

برسلز (نمائندہ جنگ ) برسلز میں کھیلے جانے والے بلجیم باکسنگ کے سالانہ مقابلوں میں کشمیری نژاد معروف شخصیت شبیر احمد جرال کے 16سالہ صاحبزادے عبداللہ احمد نے انڈر 18امیچور کیٹگری 54 کلو گرام میں صوبہ فلامش کے میچز جیتنے کے بعد نیشنل چیمپئن کے مقابلوں میں اپنے حریف فرینچ صوبہ کے چیمپئن Santino Leonard کو تینوں راؤنڈز میں ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ پانچوں ججز نے جب عبدُاللہ احمد کو فتح قرار دیا تو عبدُاللہ احمد نے باکسنگ رنگ میں سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عبداللہ احمد کی کامیابی پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بلجیم سمیت یورپ میں مقیم کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ بیلج کمیونٹی کے افراد نے پاکستان کے لوگوں کا کھیلوں میں آگے بڑھنا اور فتح حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیا اور فخر محسوس کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نژاد بیلج کا باکسنگ میں آگے آنے اور کامیابی حاصل کرنے سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ عبداللہ کے والد محمد شبیر جرال اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں صاحبزادوں نے جہاں بلجیم کا نام باکسنگ کے میدان میں اجاگر کیا، وہاں کشمیر اور پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایاجس سے میرے دل کو تسکین ملی ہے۔اس موقع پر کمیونٹی افراد نے عبداللہ کو مبارک باد اور اس کے سیلفیاں بنائیں۔

یورپ سے سے مزید