• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیکری چین گریگس کے منافع میں 27 فیصد اضافہ، اسٹاف کو 17.6 ملین پونڈ بونس ملے گا

لندن (پی اے) رواں سال اسٹریٹ بیکری چین گریگس کے منافع میں27فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اب اسی ماہ اسٹاف کو 17.6پونڈ بونس ملے گا،گروپ کے سربراہ Roisin Currie نے کہاہے کہ ادارہ اپنے 32,000ہزار ملازمین کو ان کی محنت اور کام میں دلجمعی کے اعتراف کے طور پر مارچ کی تنخواہ میں بونس ادا کرے گی،اطلاعا ت کے مطابق کمپنی کو گزشتہ سال کے دوران قبل ازٹیکس 188.3پونڈ منافع ہوااس کااعلان کرتے ہوئے ادارے کی مالک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اب ہمارا یہ سلسلہ جاری رہے گا ،ہمارے شیئرز کی قیمتوں میں 10فیصد کا اضافہ ہوچکاہے اور جن ملازمین کی نے 6ماہ بھی ملازمت کی ہے انھیں بونس دیاجائے گا انھوں نے رواں سال یعنی2024 کے دوران بھی ہمارا قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تاہم انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ہمیں سخت مقابلے کا سامناہے اور عوام گرانی کی وجہ سے غیر ضروری اشیا کی خریداری سے گریز پر مجبور ہیں، لیکن ہماری اقدار ہمیں عزیز ہیں۔ انہوں نے کہ بونس کی ادائیگی سے ہمارے کسٹمرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں زندہ رہنے کی مدت میں اضافے کی وجہ سے اب ان کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوگا ۔انھوں نے ادارے کی فروخت کے سالانہ ریکارڈ کے مطابق فروخت میں اضافے کی شرح بہت سست رہی،انھوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ اگلے سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہے گی کیونکہ اب افراط زر کا دبائو کم ہورہاہے کمپنی رواں سال 140سے 150نئی دکانیں کھولنے پر غور کر رہی ہےجبکہ گزشتہ کمپنی نے 220نئی دکانیں کھولی تھیں۔
یورپ سے سے مزید