• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی بھاری قیمت عوام ادا کرنے پر مجبورہیں ،معیار، شفافیت اور ملکی مفاد کے پیمانے پر چلنا ہوگا۔ جبکہ بجلی کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نجکاری کا عمل برق رفتار بنایاجائے تاکہ معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل تیز ہو، نجکاری کے ذمہ دار ادارے صلاحیت بڑھانے اور مطلوبہ استعداد حاصل کرنے کے فوری اقدامات کریں، حائل رکاوٹوں کو جلد ازجلد دور کیاجائے تاکہ ملک وقوم کو اربوں روپے کے خساروں سے نجات ملے اور پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو۔

سیکریٹری وزارت نجکاری اور دیگر متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نجکاری کے عمل میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ عدالتوں سے جاری ہونے والے حکم امتناع ہیں۔ 

وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں شامل تمام اداروں کی مکمل فہرست اورپیش رفت کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وقت کے واضح تعین کے ساتھ اقدامات اور اہداف کی تفصیل پیش کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید