کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے عام اجلاس میں ایجنڈے کی کارروائی کے ساتھ شور شرابہ اور مختلف جماعتوں کے ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی، کےایم سی اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹی کے تحت چلانے کی قرارداد ایوان نے واپس کر دی جبکہ خواتین کے عالمی دن کی حوالےسے خواتین ارکان ریحانہ فروز ، جاویداں فہیم ،مسرت نیازی،صنوبر،زرینہ سمیت خواجہ سرا شہزادی راو اور جنید نے خطاب کیا اجلاس کی صدارت میئر مرتضی وہاب نے کی اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی موجود تھے اجلاس شروع ہوتے ہی جماعت اسلامی کے قاضی صدرالدین نے پوئنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی تاہم میئر مرتضی ٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے ارکان نجمی عالم ،ممتاز تنولی اور جمن دروان کو پہلے بولنے کا موقع دیا جنہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان ذولفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کو 45 سال بعد انصاف ملا یہ ان قوتوں کو جواب ہے جنہوں نے بھٹو کو مار تو دیا لیکن اس کی سوچ کو ختم نہیں کر سکےارکان نے کہا تاریخ نے عدالت کو مجبور کیا کہ شہید کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی اس پر وہ رائے دے اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ارکان نے فیصلے کے حق خوب نعرے بازی کی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بھی وقتاً فوقتاً اپنے چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے تاہم جیسے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کے لیڈر اسد امان نے خطاب شروع کیا تو پی ٹی آئی کے دوسرے گروپ کے ارکان کھڑے ہو گئے ایک رکن اپنا جوتا اتار کر ٹیبل پرکھڑے ہو کر ان کی طرف لہرانے لگے مسلم لیگ ن کے رکن کی تقریر پر بھی پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے جس پر ن لیگی خاتون رکن نے اپنی گھڑی اتار کر ایوان میں لہرائی جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ بھٹو ریفرنس میں کسی حد تک عدلیہ نے انصاف فراہم کیا حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اور اسٹبلشمنٹ ملک کے عوام کے ساتھ جو کر رہا ہے اس میں عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے آپ خود اسٹے پر میئر بنے بیٹھے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے انہوں کہا کہ ادھور انصاف اور دہرا معیار پاکستان کو نہیں بچا سکتے جماعت اسلامی کے قاضی صدر الدین نے کہا میئر صاحب کراچی کے حوالے سے اب تک آپ کا کو ئی وژن سامنے نہیں آیا ہےپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مبشر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بھی کراچی کے ساتھ ظلم ہوتا ہے اور اس کا مینڈٹ لوٹ لیا جاتا ہے اجلاس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نےترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ مخٹص کرنے کا مطالبہ کیا جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان نے ایوان کی دیگر خواتین ممبر میں رمضان کی مناسبت سے قران پاک کے نسخے تقسیم کئے، خواتین کے مطالبے پر میئر نے کے ایم سی بلڈنگ میں خواتین کامن روم بنانے کا اعلان کیا۔