ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس میں فیصلہ کرکے عدلیہ کے وقار کو بلند کیا ہے اور ہمارے حوصلے بلند کر دئیے ہیں ۔ آج عدلیہ اپنی کی گئی غلطیوں کو سدھار رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نشید عارف گوندل،زوار حسین قریشی،طارق ،منظور قادری،سلیم شہزاد ،یسین،ملک صدیق تھہیم،خالد ظفر وینس،میاں اشفاق حسین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھی موجود تھے ۔