کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ پر مسلسل اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں کے خلاف ہزاروں یمنیوں نےگزشتہ روز فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی ، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے منسلک جہازوں کے خلاف مزید حملے کریں گے۔ صوبے صعدہ کے گیارہ مختلف اضلاع میں مظاہرین سڑکوں پر نکلے، اور ریلی میں غزہ کی فتح کیلئے ہمارے حملے بڑھ رہے ہیں، کے نعرے لگائے۔