ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 50 ہزار سے زائد راشن بیگز کو نادار افراد تک پہنچادیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ اور وہاں راشن تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے راشن بیگز کی پیکنگ اور تحصیلوں میں ترسیل کے سسٹم کا بھی معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنرنے رمضان المبارک کے پیش نظر راشن تقسیم کی رفتار دگنی کرنے کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کیلئے شمس آباد سستا رمضان بازار کو کل مکمل فعال کردیا جائے گا۔