راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونیوالے بےحس حکمران وزارتوں کی بندر بانٹ اور اقتدار انجوائے کرنے میں لگے ہیں۔ پاکستان سے ایک ہزار ٹن خوراک‘ ادویات‘ بسترو دیگرسامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ وہ اتوار کو یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان‘ مولانا عبدلواسع‘ سید عارف شیرازی‘ نصراللہ رندھاوا‘ رسل خان بابر‘ تصورحسین کاظمی‘ زبیر صفدر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اگر ساری دنیا اسرائیل کو تسلیم کر لے تو بھی پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا۔ ترکی‘ استنبول‘ لندن‘ واشنگٹن اور دنیا کے باضمیر انسان اہل غزہ کی سپورٹ میں کھڑے ہیں‘ لیکن افسوس حکمران بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل سے خوفزدہ حکمران ناجائز ریاست کے مظالم کی مذمت تک کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔