اسلام آباد ( آن لائن ) جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو ئی،سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا، عدالتی سٹاف حلف برداری میں شریک ہوئے، جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور انھیں نیشنل جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ جج بنانے کی سفارش کی تھی جس پر انھیں سپریم کورٹ جج مقررکیاگیا،جسٹس نعیم اختر افغان کے حلف اٹھانے کے بعدسپریم کورٹ ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے ،تین ججز کی اسامیاں بھی تاحال خالی ہیں ۔