کراچی(این این آئی)سابق صدر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول کے پیرا بی ٹو کے مطابق عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔