لندن،گریٹر مانچسٹر( ابرار حسین، جنگ نیوز) برطانوی وزیر اعظم نے مئی میں بلدیاتی انتخابات کے دن ہی عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کر دیا ہے۔ رشی سوناک نے کہا کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں اس سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن میں لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔ قانونی طور پر برطانیہ میں اگلے انتخابات جنوری 2025ء میں ہونے ہیں تاہم وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ جلد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نارتھ ویسٹ کے دورہ کے دوران گلوسٹر شائر میں مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 2 مئی کو گریٹر مانچسٹر میں بلدیاتی انتخابات میں میئرز اورکمشنرز کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے جائیں گے۔ برطانیہ کے آیندہ عام انتخابات کا انعقاد 28 جنوری 2025 ہونا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے قبل بھی کراے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ رشی سوناک خود بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ عام انتخابات اسی سال اکتوبر یا نومبر میں کرائے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم از خود انتخابات کی تاریخ کا ااعلان کرتے ہیں۔مسٹر سوناک نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی۔لیکن انہوں نے گزشتہ رات آئی ٹی وی کے پولیٹیکل ایڈیٹر رابرٹ پیسٹن سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ عام انتخابات 2 مئی کو نہیں ہوں گے کیونکہ اس وقت بلدیاتی انتخابات ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسی دن عام انتخابات کا کوئی امکان نہیں، اور وہ بار بار اس بات پر زور دہے رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عام انتخابات نہیں ہوں گے اس بیان سے ویسٹ منسٹر میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کو نقصان پہنچے گا کہ وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے عام انتخابات کرانے کی تیاری کر رہے ہیں، بجٹ میں اعلان کردہ قومی انشورنس کٹوتی سے بیلٹ باکس میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور لیبر خاص طور پر مئی میں ہونے والے عام انتخابات کے امکان پر بات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ شیڈو کیبنٹ آفس منسٹر جوناتھن ایش ورتھ نے اسکائی نیوز کے پریزنٹر Kay Burley £10 کے ساتھ شرط لگائی کہ الیکشن تب ہی ہوں گے۔ انہوں نے آئی ٹی وی ویسٹ کو بتایا ہے کہ "کئی ہفتوں میں 2 مئی کو ہمارے پاس مقامی مسائل پر انتخابات، پولیس کمشنرز، اور میئرز کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کے باعث اس دن عام انتخابات نہیں ہوں گے۔