کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 5A1 میں واقع گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سال کے کامران احمد ولد نسیم احمد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے بے روزگار تھا اور معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے پھند الگا کرخودکشی کی ہے۔