ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر کسان بورڈ ملتان شہزادہ بابر مان کے ٹیوب ویل سے چور بجلی کی ایک لاکھ مالیت کی خالص تانبے کےتاراور حویلی کی دیوار پھلانگ کر ایک بکری بھی ساتھ لے گئے، اس حوالے سے اہل علاقہکا کہنا ہے کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پہلے ہی کسانوں کو کھادوں اور بجلی اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے پریشان کر رکھا ہے اوررہی سہی کسر چوروں نے نکال دی ہے،اگر پولیس نے چوروں کے خلاف کارروائی نہ کی تو کسان ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔