• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بالخصوص توانائی، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نے اسلام آباد کے ہوٹل  میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن نے اپنے قومی دن عید الاتحاد کی 55ویں سالگرہ منائی۔ پاکستان میں گزشتہ سال نومبر میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا موقع تھا جب سفیر نے عید الاتحاد کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے 55؍ ویں قومی دن کے سلسلے میں اس کے سفیر سالم محمد اندابی کی طرف سے ترتیب دیئے گئے پروقار استقبالئے میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف خاص مہمان اعزازی جبکہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر شازہ فاطمہ خواجہ حکومتی مہمان خصوصی تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید