• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے وزیراعظم بننے والی بات غیرحقیقی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں فخر درانی، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور عمر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے والی بات غیرحقیقی ہے۔اس طرح کی باتوں سے بہتر ہے پی ٹی آئی کسی گرینڈ الائنس کی طرف جائے۔ اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کا وزیراعظم بننا ممکن نہیں ہے۔ دوسری طرف اگر آخری قدم کو پہلا قدم بنا لیا جائے تو وہ ویسے بھی ممکن نہیں رہتا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید