• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت پر سیاسی مواد کی سنسر شپ کا الزام، کانگریس کا میٹا کیخلاف مقدمہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت پر سیاسی مواد کی سنسرشپ کا الزام، کانگریس نے میٹا کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پابندیاں عدالت میں چیلنج،کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔راہول گاندھی کی تصاویر اور نام والی پوسٹس غائب کرنے کا الزام، 2026کے پہلے چھ ماہ میں 54لاکھ پوسٹس محدود کی گئیں۔ بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پر سیاسی مواد کی مبینہ سنسرشپ کے خلاف میٹا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید