• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام، اہم سنگ میل، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام ، اہم سنگ میل ہے ،جعلی ادویات کی نشاندہی، اصل قیمت، مارکیٹ میں دستیابی معلوم ہوسکے گی،سستی دواوں کی فراہی یقینی بنانا ہوگی،جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کےلئے سوشل میڈیا کے ذریعے منصوبہ عوام کے تحفظ و صحت کے نظام میں اعتماد کی بحالی کےلئے اہم قدم ہے،فیول سبسڈی کی طرح اس کی افادیت بھی گھر گھر پہنچانا ہوگی،جعلی ادویات کی نشاندہی، اصل قیمت، مارکیٹ میں دستیابی معلوم ہوسکے گی، ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر شہری کےلئے برابر ہونی چاہئیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو سستی اورمعیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوںگی۔ وہ جمعرات کو ادویات کی ٹریکنگ کے لئے وزارت قومی صحت خدمات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات سید مصطفیٰ کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )کے چیئرمین ڈاکٹر عبیداللہ نے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید