• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے معاہدہ، 1000cc تک گاڑیاں پٹرول سبسڈی میں شامل‘ حافظ نعیم

اسلام آباد (رانا غلام قادر) ا میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ، پیٹرول ریلیف پیکیج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ، ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں پر ڈیزل میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی، دوسری جانب وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر سنجیدگی سے غور اور برق رفتاری سے عملدرآمد کی یقینی دہا نی کرا ئی ہے۔جمعرات کو حافظ نعیم نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید