پیارے بچو! ماہِ رمضان رحمتوں اور برکتوں کو اپنے دامن میں لئے سایہ فگن ہو چکا ہے، اس میں نیکیوں کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایمان و تقویٰ کا آئینہ دار ہے، جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمت و بخشش نازل فرماتا ہے۔ اس کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا بخشش اور تیسرا دوزخ سے نجات کا ہے۔
روزہ انسان کو ناپسندیدہ کاموں سے روکتا ہے۔ اس مبارک مہینے کو اللہ تعالیٰ نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔ اس ماہِ مبارک کا ادب و احترام کیجئے ، نماز کی پابندی کریں، قرآن کی تلاوت کریں، روزے رکھیں اور دوسروں سے نیک سلوک کریں، اپنے والدین کا حکم مانیں ، غریبوں کی مدد کریں۔ اپنے بڑوں سے دین کی اچھی باتیں سیکھیں اور رمضان المبارک کے بعد بھی ان پر عمل کرتے رہیں۔
آپ کی آنی، مسرت راشدی