• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے پاکستانی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، احسن اقبال

اسلا م آباد، ناروال(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پاکستانی تاریخ کا 80فیصد قرض لیا، پی ٹی آئی والےعمران خان کو جیل سے نکالنے کیلئے امریکی سینیٹرز کے پیر پکڑ رہے ہیں ، عمران نیازی کو نہ امریکا کو این آر او دے سکتا ہے نہ آئی ایم ایف این آر او دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو اور ایک بیان میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کو شکست دیں گے، پی ٹی آئی کی اور کتنی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا۔
اہم خبریں سے مزید