لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،چیف سیکرٹری پنجاب نے راشن بیگز کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور راشن بیگزفراہمی کا 71فیصد ہدف حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر لودھراں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت فراہم کئے جانیوالے راشن کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پنجاب فوڈ اتھارٹی راشن کی چیکنگ جا ری رکھے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے مظفرگڑھ اور بہاولپور میں بعض مقامات پر راشن بیگز کی کلسٹرز میں تقسیم پر متعلقہ عملہ کو معطل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔