پشا ور(جنگ نیوز) مشہورِ سرجن ڈاکٹر محسن رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب شوگر ٹائپ ٹو کا علاج دریافت ہوا ہے جو بالکل کامیاب علاج ہے اور اس کے بعد مریض کو کوئی میڈیسن لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لبلبہ تو انسولین بناتا ہے یعنی لبلبہ تو اپنا کام کرتا ہے لیکن لبلبہ جو انسولین بناتا ہے وہ کام نہیں کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پھر ہم انسولین کو کار آمد بنانے کے لئے مریض کا میٹا بالک آپریشن لیپرو سکوپی کے ذریعے کرتا ہے جو ایک معمولی سا آپریشن ہوتا کیونکہ اس میں ہم کوئی بڑا کٹ نہیں لگاتا ہے بلکہ مریض کے پیٹ میں ایک چھوٹا سا سوراخ کرتے ہیں اور انسولین اور ہارمون کی تعداد کو بڑھا کر اس کو کار آمد بناتے ہیں اور ڈیڈھ گھنٹہ سے لیکر دو گھنٹے میں ہم مریض کا آپریشن کرکے ان کو ٹھیک کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ علاج 95 فیصد کامیاب ہے اور اس علاج کے بعد مریض کو کوئی دوا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاج ٹائپ ون شوگر کے مریضوں کے لئے نہیں ہے کیونکہ ٹائپ ون کے مریضوں کا لبلبہ انسولین نہیں بنا سکتا ہے اور ان کو انسولین لینا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک ڈھائی سو مریضوں کا آپریشن کرکے ان کو صحتِ یاب کیا ہے ۔انہوں ۔ے کہا کہ شوگر سے بچنے کے لئے ہمیں زیادہ مھٹا ، چربی والے کھانے اور ایسی چیزیں جو موٹاپے کا سبب بنتے ہیں بالکل استحمال نہیں کرنا چاہئے اور ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کرنا چاہئے۔