• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ انتظامیہ نے گرانفروشی پر 19 دکاندارگرفتاراور متعدد کو جرمانے کئے

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول کمیٹی نےگرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کردیں ہیں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے ٹیم کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں 53 دکانوں کا دورہ کیا اورمہنگے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کرنے پر 10 افراد کو گرفتاراورمتعدد دکانداروں کو جرمانے کیے ۔ مجسٹریٹ سریاب خادم حسین کھوسہ نے گاہی خان چوک سونا خان اور گوہر آباد میں 50 دکانوں کا دورہ کیا دورے کے دوران 6 افراد کو گرفتاراور ایک دکان سیل کردی جبکہ مختلف دکانوں کوجرمانے کیے۔مجسٹریٹ عبدالحمید نے سرکی روڈ پر 2 دکانوں کو سیل کرکے3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 افراد کو جرمانہ کیا اور مختلف دکانداروں کو وارننگ دی۔اے سی سریاب حافظ محمد طارق نے بیف شاپ تندوروں سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران مختلف دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی۔مجسٹریٹ اکرم حریفال نے شہباز ٹاؤن سمنگلی سکیم ارباب ٹاؤن میں 53 دکانوں کا دورہ کیا اور گرانفروشی دودکانیں سیل کرکے متعدد کوجرمانے کیے ۔
کوئٹہ سے مزید