کوئٹہ(پ ر)اتحاد جوانان کوئٹہ کے چیئرمین سید شہباز شاہ اورایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد غرباء و مساکین کی مدد اور ان کی دہلیز تک راشن کی فراہمی ہے ، اتحاد جوانان اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہے۔