پشاور(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیبر نے 187 کلو چرس سمگل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم موسیٰ خان کو عدم ثبوت پر بری کردیا ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر محمد حسن عادل چمکنی اور بیرسٹر ذلاند علی شاہ نے کی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹرک نمبر 8831 سی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی طورخم پر کسٹم حکام نے گاڑی کی تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 187 کلو چرس برآمد ہوئی جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا درخواست گزار کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں وہ ٹرک ڈرائیور تھا اور یہ مال اس کا تھا ہی نہیں اور نہ ہی اس کا اس سے کوئی تعلق تھا وہ صرف ٹرک ڈرائیور تھا جس کو اس کیس میں پھنسایا گیا ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم موسیٰ خان کو بری کردیا۔