• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا روزے کی حالت میں ماں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا ؟

جواب: بچے کو دودھ پلانے والی عورت اگر بہت کمزور ہے اور روزہ رکھنے کی صورت میں اس کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا بچے کے لیے اُس کا دودھ نہ ہونے یا انتہائی کم ہونے کی صورت میں بچے کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تو اسے عذر کی بناء پر رمضان کا روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے، جس کی بعد میں قضاء لازم ہے تاہم بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

احادیث وآثار میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے :’’ اَلفِطرُ مِمّا دَخَلَ وَلَیسَ مِمَّا خَرَجَ ‘‘۔

ترجمہ:’’روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا ‘‘ اور ماں کا دودھ اُس کے وجود سے خارج ہوتا ہے۔

امام بخاریؒ بیان فرماتے ہیں : ترجمہ:’’ حضرت ابن عباس ؓ اور عکرمہ ؓ بیان کرتے ہیں : روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا‘‘۔

(صحیح بخاری ،باب الحجامۃ والقیٔ للصّائم ،جز ثانی ،ص:576، مکتبۂ عصریہ ،بیروت)

اب اگر ایسے میں آپ رحمتوں اور برکتوں والے اس ماہ مبارک سے متعلق کوئی بھی دینی و دنیاوی شرعی مسائل کا حل جاننا چاہتے ہیں تو دیئے گئے لنک (https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers) پر کلک کیجئے۔

خاص رپورٹ سے مزید