• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے انعقاد سے کرکٹ کی جیت ہوئی، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کے کامیاب اختتام پر سماجی شخصیت شیخ سربلند نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ ٹورنامنٹ اسلام آباد یونائٹیڈ نے جیتا ہے تاہم جیت کرکٹ کی ہوئی ہے۔ شائقین کرکٹ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ سےبھرپور لطف اٹھایا اور فائنل کے آخری گیند پر فیصلے ہونے سے مزا دوبالا ہو گیا۔ شیخ سربلند نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر عماد نے ثابت کر دیا کہ وہ ابھی قومی ٹیم میں بھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور توقع ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے انہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاتح ٹیم نے فلسطین کے پرچم اٹھا کر جس طرح اسٹیڈیم کا چکر لگایا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو یہاں تک پہنچانے میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی خدمات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے جہاں نوجوان کرکٹرز کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے وہیں عوام کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے اور لوگوں نے جس طرح خاندان کے افراد کے ہمراہ آکر میچز دیکھے وہ بھی باعث اطمینان ہے۔
یورپ سے سے مزید